April 17, 2026

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ کے وفد کی صوبائی وزیرِ محنت پنجاب سے ملاقات

 مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ کے وفد کی صوبائی وزیرِ محنت پنجاب سے ملاقات

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ کے سینیئر نائب صدر عبدالقیوم زئی نے 9 اپریل 2026 کو اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب کے وزیرِ محنت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

اس اہم ملاقات میں سندھ اور پنجاب کے محنت کشوں کو درپیش مسائل، صنعتی تعلقات اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عبدالقیوم زئی نے صوبائی وزیر کو سندھ میں مزدوروں کی حالتِ زار اور لیبر ونگ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں صوبوں کے درمیان مزدور دوست پالیسیوں کے تبادلے اور بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا

صوبائی وزیرِ محنت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی

ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں نے مزدور تحریک کو سیاسی و سماجی سطح پر مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp