نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
محنت کش خواتین نے نئی جدوجہد کا اعلان کر دیا، برابر کام برابر اجرت کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی شعبہ خواتین کے ایک اہم اجلاس میں محنت کش خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیصل علی بلوچ نے کہا کہ خواتین ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، لیکن انہیں دفاتر میں ہراساں کیے جانے اور ہوم بیسڈ ورکرز کو نظر انداز کیے جانے جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر مہذیب خان نے انکشاف کیا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 25 فیصد کم اجرت دی جا رہی ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ برابر کام پر برابر اجرت کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جنرل سیکریٹری لیاقت مداخیل اور دیگر مقررین نے زور دیا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے منظم ہونا ہوگا
اجلاس میں خواتین کی آگاہی کے لیے سیمینارز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایک عبوری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تاکہ ورکنگ ویمن کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا جا سکے
