سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
مزدور تنظیموں کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے فیصلوں کے خلاف احتجاج، تعلیمی پابندیاں مسترد
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے حالیہ فیصلوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزدور دشمن قرار دے دیا ہے
فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر مزدوروں کی فلاحی اسکیمیں بند کر کے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ کرپشن اور ملی بھگت کے ذریعے فنڈز خرد برد کیے جا رہے ہیں۔
مہران لیبر فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لیے مقرر کردہ 60 اور80 فیصد نمبروں کی سخت شرط فوری طور پر ختم کی جائے۔.
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی سے بنا ہے، اس لیے ان کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر یہ ظالمانہ فیصلے واپس نہ لیے گئے تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا
