نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
ای او بی آئی کم از کم پنشن 50 ہزار مقرر کرنے کے لیے اجلاس طلب
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنشنرز اینڈ رجسٹرڈ انشورڈ پرسن لیگل ایڈ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ای او بی آئی پنشنرز کے دیرینہ مسائل پر غور کرنے کے لیے 5 مئی 2026 کو کراچی میں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ماہانہ پنشن کو موجودہ 11,500 روپے سے بڑھا کر کم از کم 50 ہزار روپے کیا جائے
کمیٹی کے رہنما ریحان کامریڈ کے مطابق موجودہ قلیل پنشن میں عزت کے ساتھ جینا تو دور، کفن دفن کا انتظام بھی ممکن نہیں رہا
اجلاس میں انشورڈ پرسنز کے لیے پنشن کی عمر 50 سال مقرر کرنے، بیماری یا معذوری کی صورت میں فوری تاحیات پنشن کی فراہمی، اور ریٹائرڈ ملازمین کو ہیلتھ کارڈ، انشورنس اور سفری سہولیات دینے جیسے مطالبات پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا
