اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی میں بدعنوان افسر شاہی کا راج ختم کیا جائے، آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن
حیدرآباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری کامریڈ اقبال نے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی ہسپتال سے قیمتی طبی آلات کی چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیسی میں بدعنوان اور بدانتظام مافیا افسر شاہی کا راج ہے، اور ہسپتال سے آلات کی چوری انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت کا نتیجہ ہے
مزدور رہنما کامریڈ اقبال نے سندھ بھر کی مؤقر مزدور فیڈریشنز پر زور دیا کہ وہ اس عمل کے خلاف متحد ہو کر سخت عملی ردِعمل کا اظہار کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس سلسلے میں مزدور رہنماؤں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے جس کی رپورٹ محنت کشوں کے سامنے لائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک مزدور تنظیمیں اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کریں گی، بدعنوان افسر شاہی اسی طرح مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی رہے گی
