July 28, 2026

سوشل سیکیورٹی ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی گمشدگی، مزدور تنظیموں کا شدید احتجاج

 سوشل سیکیورٹی ہسپتال سے وینٹی لیٹرز کی گمشدگی، مزدور تنظیموں کا شدید احتجاج

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے کراچی کے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی ہسپتال سے وینٹی لیٹرز اور دیگر قیمتی طبی آلات کی پراسرار گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈہرکی سے جاری ایک  بیان میں انہوں نے اس واقعے کو بدانتظامی کی انتہا اور محنت کشوں کے حقوق پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے

راحب علی سمیجو کا کہنا ہے کہ یہ ہسپتال مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی سے چلتا ہے، جہاں سے زندگی بچانے والی مشینوں کا غائب ہونا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

 انہوں نے صوبائی وزیرِ محنت اور سیسی حکام کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کرائی جائے

انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سیکیورٹی انچارج کو شاملِ تفتیش کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر لانے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ مزدوروں کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp