April 17, 2026

ای او بی آئی پنشن کے حصول کے لیے ملازمت کی مدت کی شرط میں نرمی

 ای او بی آئی پنشن کے حصول کے لیے ملازمت کی مدت کی شرط میں نرمی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے پنشن کے قوانین میں نرمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نئی پالیسی کے مطابق اب وہ تمام بیمہ شدہ افراد بھی اولڈ ایج پنشن کے حقدار ہوں گے جن کی قابلِ بیمہ ملازمت کی مدت 14.5سال یا اس سے زیادہ ہے

یہ اقدام ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد ان محنت کشوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو محض چند ماہ کی کمی کی وجہ سے پنشن کی سہولت سے محروم رہ جاتے تھے اس فیصلے سے ہزاروں مستحق ریٹائرڈ ملازمین کو فوری مالی فائدہ پہنچے گا

ای او بی آئی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس نرمی کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو عمر کی حد پوری کر چکے ہیں اور ان کی ملازمت ساڑھے چودہ سال سے زائد ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp