April 17, 2026

محنت کشوں کے 51 ہزار بچوں کی دل کی اسکریننگ کا آغاز

 محنت کشوں کے 51 ہزار بچوں کی دل کی اسکریننگ کا آغاز

لاہور( عامر سہیل ، ریذیدنٹ ایڈیٹر پنجاب ) حکومتِ پنجاب نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے ایک بڑے طبی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے تحت بچوں میں دل کے امراض کی تشخیص کے لیے رومیٹک ہارٹ ڈیزیز اسکریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے

یہ منصوبہ رحمت للعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور امریکہ کی معروف جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت ورکرز ویلفیئر اسکولوں کے 51 ہزار بچوں کے دل کی اسکریننگ کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں لاہور کے 4 ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جس کا باقاعدہ آغاز نشتر ٹاؤن کے اسکول سے کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرِ محنت محمد منشاء اللہ بٹ کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp