نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
آئی ایل او ہیڈکوارٹرز میں سابق افسران کا اجتماع فیملی ری یونین قرار
اسلام آباد( چوہدری بشیر، بیورو چیف ) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے خوبصورت سبزہ زار میں ادارے کے سابق اور ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے شرکاء نے آئی ایل او کے پلیٹ فارم سے محنت کشوں کے حقوق اور سماجی انصاف کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
میزبان حکام نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان تجربہ کار شخصیات کی میزبانی کرنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ایک اعزاز کی بات ہے
اس اجتماع کو ایک فیملی ری یونین قرار دیا گیا ہے، جہاں ماضی کے ساتھیوں نے برسوں پرانی یادیں اور ادارے کی تاریخ سے وابستہ تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے
تقریب کا مقصد ادارے کے ساتھ وابستہ پرانے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور سابقہ افسران کی گرانقدر خدمات کو سراہنا تھا
شرکاء نے اس یادگار دن کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسے ادارے کی روایت کا ایک اہم حصہ قرار دیا
