نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
سیسی میں ڈیجیٹلائزیشن کے تربیتی سیمینار کا انعقاد، ماہر ٹرینرز کی عملی پہلوؤں پر بریفنگ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہیڈ آفس میں پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور بائیو میٹرک حاضری کے حوالے سے ایک جامع ٹریننگ سیمینار منعقد کیا گیا جہاں سندھ بھر سے ڈاکٹرز، افسران اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو شفاف اور بروقت طبی و مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وائس کمشنر سکندر بلوچ اور دیگر مقررین نے زور دیا کہ نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے سے نہ صرف مریضوں کے ریکارڈ اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ ادارے میں نظم و ضبط بھی یقینی ہوگا۔
سیمینار کے دوران ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو ڈیٹا مینجمنٹ اور سسٹم انٹیگریشن کے عملی پہلوؤں پر بریفنگ دی
اس اقدام کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیسی کے طبی مراکز کو فعال بنانا ہے تاکہ رجسٹرڈ محنت کشوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں
