نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بعد پہلا کنٹینر جہاز لنگر انداز، بحری تجارت بحال
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک حوصلہ کن پیش رفت میں این ایل سی کے زیرِ انتظام بحری جہاز ایم وی سیلین کامیابی سے کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں حالیہ تعطل اور کشیدگی کے بعد یہ پاکستان پہنچنے والا پہلا کنٹینر جہاز ہے، جو علاقائی سپلائی چین کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ سے کارگو لے کر پہنچا ہے۔ اس جہاز کی آمد سے کنٹینرائزڈ تجارت کے حوالے سے عالمی شپنگ لائنز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
حکام نے اس کامیابی کو بندرگاہ، شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں کے درمیان بہترین رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی برآمدات اور درآمدات کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بحری راستوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عالمی تجارت دباؤ کا شکار تھی۔۔
