April 17, 2026

ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم

 ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریکے صدر عاطف اکرام شیخ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134.81 روپے فی لیٹر کی بڑی کمی کا خیرمقدم کیا ہے

انہوں نے اس فیصلے کو صنعت، زراعت اور عوام کے لیے بڑی راحت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمت 520.35 روپے سے کم ہو کر 385.54 روپے پر آنا خوش آئند ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے مطابق ڈیزل ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کمی سے پیداواری لاگت میں 5 سے 10 فیصد تک کمی آئے گی

سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات، جو 60 فیصد تک بڑھ چکے تھے، اب نمایاں طور پر کم ہوں گے۔

ریجنل چیئرمین عبدالمہیم خان نے اسے سندھ کے کاشتکاروں اور صنعتی شعبے کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مشینری اور آبپاشی کے اخراجات میں کمی آئے گی، جس کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچنا چاہیے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp