نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
کراچی و فیصل آباد چیمبرز کا اتحاد: معاشی بحران کے خلاف مشترکہ آواز بلند کرنے پر اتفاق
کراچی ( حسن خان، لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملک کے دو بڑے صنعتی شہروں، کراچی اور فیصل آباد کی تاجر برادری نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصل آباد چیمبر کے وفد نے صدر فاروق یوسف شیخ کی قیادت میں کراچی چیمبر کا دورہ کیا، جہاں صدر ریحان حنیف اور دیگر عہدیداران سے اہم ملاقات ہوئی
دونوں چیمبرز نے توانائی کی بلند قیمتوں، گیس ٹیرف اور بجٹ کی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مستقل مشاورت کو ناگزیر قرار دیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محض تقریبات تک محدود رہنے کے بجائے باقاعدہ وفود کے تبادلوں کے ذریعے پالیسی سازوں تک تاجروں کے مسائل پہنچائے جائیں گے۔
اس موقع پر کراچی چیمبر کو فیصل آباد کے دورے کی دعوت بھی دی گئی تاکہ دونوں صنعتی مراکز کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور حکومت پر مؤثر دباؤ ڈالا جا سکے۔
