نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
سمیڈا کا چھوٹی صنعتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیڈا نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ‘میڈ ان گوجرانوالہ’ نمائش 2026 میں خواتین اور مائیکرو انٹرپرائزز کی شرکت کو یقینی بنایا ہے
سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اس موقع پر کہا کہ اتھارٹی کا مقصد خواتین کی زیرِ قیادت کاروباروں کو قومی دھارے میں لانا اور ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے تعاون سے سمیڈا وزیراعظم کے ہمہ جہت معاشی ترقی کے وژن کے تحت نئے کاروباروں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے
یہ نمائش مقامی سطح پر تیار کردہ اشیاء کی مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروباری افراد کو بڑے پلیٹ فارمز فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
