نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
اسلام آباد چیمبر کا کاروباری اوقات میں یکسانیت کا مطالبہ
اسلام آباد( اسامہ قذافی ، نمائندہ لیبر نیوز ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار کو حکومتِ سندھ کی حالیہ پالیسی کے مطابق کیا جائے۔
چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے ایک بیان میں تجویز دی کہ مارکیٹیں رات 9:00 بجے اور ریسٹورنٹس رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 10 اپریل کا نوٹیفکیشن توانائی کی بچت اور معاشی سرگرمیوں کے درمیان ایک بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔
سردار طاہر نے خبردار کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کاروبار کے لیے الگ الگ ضوابط سرمایہ کاروں کو منفی پیغام دیتے ہیں۔
ان کے مطابق اقتصادی استحکام اور تاجروں کے اعتماد کے لیے ملک بھر میں پالیسیوں کی یکسانیت ناگزیر ہے، تاکہ ریگولیٹری ماحول میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے اور تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہے۔
