نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے نئی امید
اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں نے طویل عرصے سے تعطل کا شکار پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے نئی امید پیدا کر دی ہے
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے بزنس مین پینل نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اب فیصلہ کن قدم اٹھائے
پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا توانائی بحران سنگین ہو چکا ہے اور ایل این جی کی مہنگی درآمدات زرِ مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ بن رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنا حصہ مکمل کر لیا ہے اب پاکستان کو سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجز پر قابو پا کر اس ناگزیر منصوبے کو فوری شروع کرے۔
