اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سی ڈی اے انتظامیہ اور سی بی اے یونین کا ادارے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سی بی اے یونین نے ادارے کی مضبوطی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یونین رہنماؤں نے سی ڈی اے کی قیادت کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ ادارے کی ساکھ اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے انتظامیہ اور محنت کشوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
سی بی اے کے ترجمان کے مطابق، مزدور نمائندوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ شہر کی ترقی اور صفائی ستھرائی سمیت تمام ترجیحی منصوبوں میں بھرپور تعاون کریں گے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے بھی ملازمین کے جائز مطالبات، بشمول پروموشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس اشتراکِ عمل کا مقصد سی ڈی اے کو ایک جدید اور فعال اتھارٹی بنانا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کی جا سکیں اور ملازمین کا استحصال ختم ہو۔
