اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدوروں کے خلاف ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، محمد سلیم
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے صدر محمد سلیم نے صنعتی علاقوں میں مزدوروں کے بدترین استحصال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملی لیبر فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پلانٹ ورکر ہونے کی حیثیت سے وہ جانتے ہیں کہ مزدوروں سے 12، 12 گھنٹے کام لیا جا رہا ہے مگر انہیں کم از کم اجرت بھی نہیں دی جا رہی
محمد سلیم نے خبردار کیا کہ مہنگائی کے طوفان اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے محنت کشوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین بلا امتیاز ہر مظلوم مزدور کے ساتھ کھڑی ہے
لیبر کنوینشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس ظلم کے خلاف ایک بھرپور ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے مشترکہ جدوجہد ہی مزدوروں کو اس معاشی چکی سے نجات دلا سکتی ہے
