October 29, 2026

پیٹرولیم بحران سے معیشت سنگین خطرے میں ہے، حیدرآباد چیمبر کامرس

 پیٹرولیم بحران سے معیشت سنگین خطرے میں ہے، حیدرآباد چیمبر کامرس

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے ملکی معیشت کو انتہائی نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک سنگین مالیاتی بحران کا شکار ہو سکتا ہے، جس کا براہِ راست اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑے گا۔

سلیم میمن کے مطابق حالیہ مہینوں میں درآمدات برآمدات کے مقابلے میں دگنی ہو چکی ہیں، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر فی الفور پابندی لگائی جائے اور مقامی صنعتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا، جس سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی جیسے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp