اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کو کوئی ریلیف دیا جائے ، ملی لیبر فیڈریشن کا مطالبہ
فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں سعد بن عامرنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی کے باوجود محنت کشوں کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا، کیونکہ مارکیٹوں میں خوردونوش کی اشیاء اب بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں
ملی لیبر فیڈریشن کے رہنما عبدالمجید سالک نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ محنت کشوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے فوری نجات مل سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محض بیانات کے بجائے حکومتی فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
