پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ورکرز ویلفیئر فنڈ اجلاس، مزدوروں کے فنڈز کی شفاف سرمایہ کاری پر زور
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی انویسٹمنٹ کمیٹی کا 108واں اجلاس چیئرمین فرخ شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ذوالفقار احمد اور مختلف بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں صنعتی مزدوروں کے فنڈز کی محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا
سیکرٹری ذوالفقار احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورکرز کے فنڈز ایک مقدس امانت ہیں، جنہیں مکمل شفافیت کے ساتھ ایسی جگہوں پر لگایا جائے گا جہاں سے بہترین منافع حاصل ہو سکے۔
اجلاس میں دو گھنٹے تک مختلف سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے، تاکہ ادارے کے مالیاتی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
