پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
منشا اللہ بٹ کا سٹی پبلک اسکول کا دورہ وزیرِ محنت کا تعلیمی خدمات پر خراجِ تحسین
سیالکوٹ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کے وزیرِ محنت و انسانی وسائل، محمد منشا اللہ بٹ نے سٹی پبلک ہائی اسکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہے، جن کی بہتر تربیت اور معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اساتذہ اور والدین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کامیابی میں ان کی قربانیاں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
منشا اللہ بٹ نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب تعلیمی اداروں کی ترقی اور طلبا کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بن سکیں۔
تقریب میں اسکول انتظامیہ، معززینِ شہر اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے وزیرِ محنت کی آمد اور طلبا کی سرپرستی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
