July 28, 2026

احتجاجی تحریک ، بلوچستان کی لیبر فیڈریشنز کا مشترکہ مشاورتی اجلاس

 احتجاجی تحریک ، بلوچستان کی لیبر فیڈریشنز کا مشترکہ مشاورتی اجلاس

کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بلوچستان کے دارالحکومت میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ مزدور کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں مزدور رہنماؤں محمد رمضان اچکزئی، خان زمان، سید آغا محمد، عابد بٹ اور محمد عمر جتک سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اور یکم مئی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے محنت کش طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے اس لیے امسال یومِ مزدور محض ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ حکومت پر کم از کم اجرت میں اضافے اور سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp