July 28, 2026

مزدور جدوجہد رنگ لے آئی، محنت کشوں کو کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی

 مزدور جدوجہد رنگ لے آئی، محنت کشوں کو کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کے دارالحکومت میں مزدوروں کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد رنگ لے آئی ہے، جہاں ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ندیم اختر اور پاکستان لیبر قومی موومنٹ کی مشترکہ کوششوں سے تین روز کے اندر مختلف فیکٹریوں کے مزدوروں کو 14 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات دلوا دیے گئے ہیں

 ان واجبات میں تاخیر کا شکار بونس، تنخواہیں اور اوور ٹائم شامل ہے جو دادا فٹ ویئر، امی گارمنٹس اور کاٹن ویب کے محنت کشوں کو ادا کیے گئے، مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی انتھک احتجاج اور قانونی جنگ کا نتیجہ ہے

مزدرو رہنماوں کے مطابق اس دوران انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی مزدوروں کو عید کے بعد ملازمتوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جسے مزدور تنظیموں نے مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ کسی بھی ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp