April 17, 2026

پنجاب سوشل سکیورٹی میں کفایت شعاری پالیسی کا جائزہ، کمشنر کی سخت عملدرآمد کی ہدایت

 پنجاب سوشل سکیورٹی میں کفایت شعاری پالیسی کا جائزہ، کمشنر کی سخت عملدرآمد کی ہدایت

لاہور( زمان سیف ، نمائندہ لیبر نیوز ) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے اندر جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے دوران خصوصی کمیٹی نے حالیہ پیش رفت اور اخراجات میں کمی کے لیے کیے گئے عملی اقدامات پر بریفنگ دی، جس کا مقصد ادارے کے مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے بریفنگ کے بعد حکام کو ہدایت کی کہ کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وسائل کا زیاں روکا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی سے حاصل ہونے والی بچت کو محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور طبی سہولیات کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

 اجلاس میں سوشل سکیورٹی کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp