July 28, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا احتجاج

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا احتجاج

لاڑکانہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن  کی اپیل پر لاڑکانہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر وحید خان عباسی کی قیادت میں منعقدہ اس ریلی میں شہریوں، مزدوروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت کے معاشی بوجھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بولیدی، ولید خان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی اور محنت کش طبقے کا جینا محال کر دیا ہے۔

 احتجاج میں مختیار کلہوڑو، عبدالرزاق بیروہی اور نواب چانڈیو سمیت دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ محنت کشوں کے احتجاج کا نوٹس لے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کرے، ورنہ یہ احتجاجی تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp