پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزدور دوست پالیسیوں پر سیمینار
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شہید ذوالفقار علی بھٹو لا کالج کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کے کردار اور پاکستان کے سیاسی و معاشی منظر نامے پر ان کے دیرپا اثرات کا احاطہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران مقررین نے بھٹو دور کی جامع لیبر پالیسی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اسے محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بھٹو کی پالیسیوں نے مزدوروں کو نہ صرف قانونی شناخت دی بلکہ انہیں پہلی بار ریاست کے فیصلوں میں شامل کیا۔
شرکاء نے موجودہ معاشی حالات میں بھٹو کے نظریات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی اور سماجی انصاف کا حصول مزدوروں کے حقوق کی پاسداری کے بغیر ناممکن ہے۔
تقریب میں قانونی ماہرین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے بھٹو کی سیاسی بصیرت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
