اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل کے وفد کی چیئرمین راجہ منیر احمد سے ملاقات، جلد صحت یابی کی دعا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل سیکرٹری عمران علی کی قیادت میں فیڈریشن کے چیئرمین راجہ منیر احمد کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی
مزدور رہنما راجہ منیر احمد کا حال ہی میں ایک آپریشن ہوا ہے، جس کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے یونین کے عہدیداران نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔
وفد میں فیڈریشن کے صدر محمد سلیم، نائب صدر توشیر خان اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی بھی شامل تھے۔ تمام رہنماؤں نے راجہ منیر احمد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور مزدور تحریک کے لیے ان کی طویل خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راجہ منیر احمد کی رہنمائی میں محنت کش طبقے کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
