اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی کے مزدوروں کا 12 گھنٹے ڈیوٹی کے خلاف احتجاج
کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کمپنی کے سینکڑوں مرد و خواتین ورکرز نے کم اجرت اور 12 گھنٹے کی طویل ڈیوٹی کے خلاف فیکٹری گیٹ پر شدید احتجاجی مظاہرہ اور پرامن دھرنا دیا ہے
محنت کش مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہ میں گزارا ناممکن ہے، جبکہ انتظامیہ قانون کے برخلاف ان سے جبری طور پر 12 گھنٹے کام لے رہی ہے جو کہ انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
مظاہرے میں شریک خواتین ورکرز نے مطالبہ کیا کہ کام کے اوقات کار کو قانونی حد کے مطابق لایا جائے اور اجرتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
ٹریڈ یونین رہنماؤں نے مزدوروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ہٹ دھرمی برقرار رکھی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا صنعتی علاقوں میں طویل ڈیوٹی اور کم اجرت کا مسئلہ ایک سنگین انسانی بحران کی شکل اختیار کر رہا ہے
