April 17, 2026

ایس ای سی پی کی ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کی تجویز

 ایس ای سی پی کی ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کی تجویز

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  نے ملک میں ماحول دوست اور شفاف سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ای ایس جی میوچل فنڈز کا تصوراتی پیپر عوامی مشاورت کے لیے جاری کر دیا ہے

اس نئی تجویز کے تحت، ای ایس جی فنڈز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنا کم از کم 70 فیصد سرمایہ ایسے منصوبوں اور کمپنیوں میں لگائیں جو ماحولیاتی تحفظ، سماجی ذمہ داری اور بہترین کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر کاربند ہوں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ان فنڈز کا مقصد کمپنیوں میں شفافیت لانا اور گرین واشنگ ماحول دوستی کے جھوٹے دعوؤں کی روک تھام کرنا ہے

یہ فنڈز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مجوزہ سسٹینیبلیٹی انڈیکس سے ہم آہنگ ہوں گے، جبکہ ڈیٹ فنڈز کو بھی گرین اور سماجی فنانشل پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عالمی معیار کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اور صنعتی شعبے میں ماحولیاتی ذمہ داری کا شعور بیدار ہوگا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp