April 17, 2026

پیکیجز کنورٹرز لمیٹڈ میں مزدوروں  میں موٹر سائیکلز کی تقسیم

 پیکیجز کنورٹرز لمیٹڈ میں مزدوروں  میں موٹر سائیکلز کی تقسیم

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پیکیجز گروپ ورکرز یونین کے زیرِ اہتمام پیکیجز کنورٹرز لمیٹڈ میں انتظامیہ اور یونین کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت خوش نصیب کارکنان میں موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔

یہ تقریب یونین کے جنرل سیکرٹری اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ممبر شیخ محسن الیاس کے ویژن کارکنان کے حقوق ان کی دہلیز پر کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

اس موقع پر شیخ محسن الیاس اور دیگر سینیئر عہدیداران نے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہونے والے کارکنان کو مبارکباد دی اور ان میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیں

یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مزدوروں کا مورال بلند ہوتا ہے بلکہ ادارے اور محنت کشوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے

کارکنان نے یونین کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی قدم قرار دیا اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp