اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پیٹرول سستا کرو ، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ ورکرز کا ملیر پریس کلب پر احتجاج
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملیر پریس کلب پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس سے قبل مظاہرین کو کراچی پریس کلب پہنچنے سے روکنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے تمام راستے بند کر دیے تھے تاہم محنت کشوں نے ہمت نہ ہاری اور ملیر پریس کلب پہنچ کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنماوں ناصر منصور، زہرا خان سمیت دیگر نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے جبر کے باوجود محنت کش طبقہ سستی روٹی اور پیٹرول کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گا
مظاہرین نے حکومت کی جابرانہ معاشی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی ناانصافیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مزدور یونین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنا جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل پر توجہ دے، ورنہ یہ احتجاجی تحریک پورے شہر میں پھیل جائے گی
