اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بچوں سے جبری مشقت پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لیاقت مداخیل نے چائلڈ لیبر کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے والے عناصر کو اب کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے اوزار تھمانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ نسلِ نو کے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف ہے
لیاقت مداخیل نے لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ پر زور دیا کہ وہ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے اور ان کارخانوں و ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرے جہاں کم سن بچوں سے کام لیا جا رہا ہے
انہوں نے واضح کیا کہ ملی لیبر فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور مہم چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بچوں کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہوں گی، ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکے گا
