April 17, 2026

پنجاب سوشل سیکیورٹی کے ملازمین کی وزیرِ محنت سے دہائی

 پنجاب سوشل سیکیورٹی کے ملازمین کی وزیرِ محنت سے دہائی

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پنجاب سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ 10 سے 15 سال سے خدمات انجام دینے والے ریٹینشپ ملازمین نے مستقل ملازمتوں کے لیے وزیرِ محنت و انسانی وسائل کو ہنگامی اپیل جاری کر دی ہے

 پیسی ملازمین کے مطابق وہ طویل عرصے سے مستقل نوعیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب ان میں سے بیشتر ‘اوور ایج ہو چکے ہیں، جس کے باعث ان کے لیے روزگار کے دیگر مواقع ختم ہو گئے ہیں

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود، جن میں 5 سال مکمل کرنے والے ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ریگولر یا کنٹریکٹ بنیادوں پر منتقل کیا جائے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp