اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پی سی ایم نے لاکھوں مزدوروں کو جدید دور کا غلام قرار دے دیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک بھر کی فیکٹریوں میں لاکھوں مزدور بغیر کسی تقرر نامے کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے اس صورتحال کو جدید دور کی پوشیدہ غلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریری ثبوت نہ ہونے کے باعث یہ محنت کش سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی اور حادثاتی معاوضے جیسے بنیادی قانونی حقوق سے محروم ہیں۔
عمران علی نے نشاندہی کی کہ تقرر نامہ نہ دے کر آجر دانستہ طور پر مزدوروں کو غیر موجود رکھتے ہیں تاکہ انہیں یونین سازی اور اجتماعی سودے بازی کے آئینی حق سے روکا جا سکے
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، لیبر انسپکشن کی بحالی اور ہر مزدور کے لیے تقرر نامہ لازمی قرار دیا جائے ورنہ صنعتی استحصال کا یہ سلسلہ معاشی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔
