پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان اور عالمِ اسلام کے حالات مختلف ہوتے ، سعید غنی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی قوت، متفقہ آئین اور حقیقی جمہوریت کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے اور اگر وہ آج حیات ہوتے تو ملک سمیت دنیا کے حالات یکسر مختلف ہوتے
کراچی میں بھٹو کی 47 ویں برسی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے محض 51 سالہ زندگی میں وہ تاریخی کام کیے جن کا آج تصور بھی ممکن نہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج اگر دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے تو یہ بھٹو کی ایٹمی پالیسی کی مرہونِ منت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک آمر نے عدالتی قتل کے ذریعے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی، مگر آج وہ آمر تاریخ سے مٹ چکا ہے جبکہ بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہے
سعید غنی نے عزم ظاہر کیا کہ بھٹو کے منشور کو اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں۔
