پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سیسی پیپلز اسٹاف یونین کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت
کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ سوشل سیکیورٹی کے ادارے سیسی کی پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے نے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے
یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید بھٹو نے پاکستان کے محنت کشوں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کو نہ صرف آواز دی بلکہ انہیں اپنے حقوق کے تحفظ کا شعور بھی بخشا
یونین رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مزدور دشمن قوتوں کے خلاف اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے بھٹو کے فلسفے پر پہرہ دیا جائے گا۔
پیپلز اسٹاف یونین نے عہد کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کیونکہ بھٹو کا نظریہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔
بیان کے مطابق سوشل سیکیورٹی جیسے اداروں کی بنیاد اور مزدوروں کے لیے کی گئی اصلاحات آج بھی لاکھوں خاندانوں کا سہارا ہیں
