July 28, 2026

پی سی ای ایم کا محنت کشوں کی اجرتوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

 پی سی ای ایم کا محنت کشوں کی اجرتوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد پی سی ای ایم مزدور یونین نے حکومت سے کم از کم اجرت میں فوری طور پر 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے

 پی سی ای ایم  اور افکو انصاف محنت کش یونین کے رہنما غلام مرتضیٰ تنولی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر ہونے سے محنت کش طبقہ زندہ درگور ہو چکا ہے

یونین رہنماؤں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور منیمم ویج بورڈز سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلا کر اجرتوں پر نظرثانی کی جائے

غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے دہاڑی دار طبقے کے لیے خاندان کا پیٹ پالنا ناممکن بنا دیا ہے

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی لہر اٹھ سکتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp