July 28, 2026

اینگرو فرٹیلائزر میں مزدوروں کے بڑھتے مسائل، یونین رہنماؤں کا مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

 اینگرو فرٹیلائزر میں مزدوروں کے بڑھتے مسائل، یونین رہنماؤں کا مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ کے صنعتی شہر ڈھرکی میں اینگرو فرٹیلائزر کے مختلف پلانٹس سے وابستہ سینئر مزدور رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے  جس میں کمپنی کے اندر محنت کشوں کو درپیش حالیہ چیلنجز اور یونین سازی کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

 سید ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اینگرو پلاٹ ٹو یونین کے بانی سید درمحمد شاہ اور پلانٹ تھری کے سابق جنرل سیکرٹری سید قربان علی شاہ نے خصوصی شرکت کی

اجلاس کے دوران شرکا نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ صنعتی یونٹس میں مزدوروں کے مسائل پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، جن کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ناگزیر ہے

مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر عہدیداروں نے عزم ظاہر کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا

رہنماؤں نے واضح کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp