July 28, 2026

پیٹرولیم قیمتوں میں اصافہ :  وطن دوست مزدور فیڈریشن کی احتجاجی ریلی

 پیٹرولیم قیمتوں میں اصافہ :  وطن دوست مزدور فیڈریشن کی احتجاجی ریلی

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین ابراہیم بلوچ اور رائس فیکٹریز لیبر یونین ٹھل کے صدر سکھیو خان کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات میں اصافے سے پریشان محنت کشوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔

 شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی یہ ریلی پریس کلب پہنچی، جہاں مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے غریب دہاڑی دار طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رائیس فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کی اجرتوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور انہیں سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔

رہنماؤں نے متنبہ کیا کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو مزدور ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp