July 28, 2026

محفوظ ہجرت اور محنت کشوں کے حقوق کی تربیت مکمل

 محفوظ ہجرت اور محنت کشوں کے حقوق کی تربیت مکمل

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں سمندر پار روزگار کے خواہش مند محنت کشوں کو محفوظ اور منصفانہ ہجرت کے بارے میں مستند رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے ملک بھر سے 30 رضاکاروں کو حقوق پر مبنی معاونت اور مشاورت فراہم کرنے کی جامع تربیت دی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مزدوروں کو بیرونِ ملک ملازمت کے حوالے سے باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینا اور انہیں انسانی اسمگلنگ یا غیر قانونی راستوں کے ذریعے ہونے والے استحصال سے بچانا ہے

جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کے تعاون سے شروع کیے گئے اس تربیتی پروگرام کے تحت یہ رضاکار محنت کشوں کو قانونی طریقہ کار، معاہدوں کی جانچ اور ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کریں گے

لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی بدولت پاکستانی مزدور عالمی سطح پر بہتر تحفظ کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں گے، جو ملکی معیشت اور ورکرز کے سماجی تحفظ کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp