July 28, 2026

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کا احتجاج

 پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کا احتجاج

حیدرآباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کے صدر عبدالواحد شورو نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مزدور طبقے پر معاشی حملہ قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غریب عوام اور محنت کشوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، جو پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں

عبدالواحد شورو نے واضح کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، جس سے دہاڑی دار مزدور کی زندگی اجیرن ہو جائے گی

فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp