پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سندھ میں سرکاری ملازمین کی سروس اسٹرکچر کی تبدیلی کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ اسمبلی کے رکن سریندر ولاسائی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں پیرامیڈک ٹیکنیشنز کے دیرینہ مطالبات اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کی تجویز دی گئی ہے۔
خط میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ تھرپارکر سمیت سندھ بھر کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے یہ محنت کش ملازمین دہائیوں کی ملازمت کے باوجود محض گریڈ 9 تک محدود ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں انہیں بہتر مراعات میسر ہیں۔
ولاسائی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملازمین کا ابتدائی اسکیل گریڈ 12 مقرر کیا جائے اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے اسے گریڈ 17 تک بڑھایا جائے۔
انہوں نے صوبائی کابینہ سے درخواست کی ہے کہ پورے سندھ میں یکساں سروس اسٹرکچر نافذ کیا جائے تاکہ ان طبی ورکرز کی حق تلفی کا خاتمہ ہو سکے اور دیہی علاقوں میں طبی سہولیات بہتر بنائی جا سکیں
