July 28, 2026

مہنگے پیٹرول کے خلاف وطن دوست مزدور فیڈریشن کے محنت کشوں کا احتجاجی دھرنا

 مہنگے پیٹرول کے خلاف وطن دوست مزدور فیڈریشن کے محنت کشوں کا احتجاجی دھرنا

لاڑکانہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وطن دوست مزدور فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف لاڑکانہ میں زبردست احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

محنت کشوں نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے غریب محنت کشوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

مزدور فیڈریشن کے رہنماؤں رحمت شاہ ، گل شیر شر نے محنت کشوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے کے باعث مزدور طبقہ خودکشیوں پر مجبور ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp