July 28, 2026

کراچی میں مزدوروں کی جبری برطرفیوں پر مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کا احتجاج

 کراچی میں مزدوروں کی جبری برطرفیوں پر مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کا احتجاج

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ٹیکسٹائل کے معروف ادارے آرٹسٹک ملینر میں رمضان اور عید کے موقع پر مزدوروں کو بونس سے محروم کرنے کے لیے بغیر کسی شوکاز نوٹس کے جبری برطرفیوں پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ نے تشویش کا اظہار کیا ہے

لیبر ونگ کے ضلعی صدر منظور جانوری نے کمپنی انتظامیہ کی اس روش کو مزدوروں کا معاشی قتل’ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے

منظور جانوری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اپنی مبینہ بدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے مظلوم محنت کشوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے شکاگو کی مزدور تحریک جیسے انقلاب کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ متاثرہ مزدور لیبر ونگ کے دفتر میں شکایات درج کرائیں

 جس کے بعد کمپنی کے خلاف تاریخی احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے قانونی حقوق اور بونس کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp