پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ای او بی ائی: ریٹائرڈ افسران نے چیئرمین کو 75 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن میں مستقل قیادت کی عدم موجودگی اور انتظامی لاقانونیت کے باعث درجنوں ریٹائرڈ افسران اپنی تنخواہوں اور بقایاجات کے لیے پریشان ہو گئے ہیں
لاہور کے تین سابق افسران مشتاق احمد، حسنین مہدی اور عارف محمود نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے اور ذہنی اذیت پہنچانے پر چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ کو قانونی نوٹس بھیج کر فی کس 75 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے
متاثرہ افسران کا الزام ہے کہ بیوروکریٹک گٹھ جوڑ کے باعث بیمار ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی اور بیواؤں کی پنشن تک بند کر دی گئی ہے، جبکہ انتظامیہ اپنا قانون چلانے کے دعوے کر رہی ہے
