پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
لیو انکیشمنٹ کے خاتمے کی خبروں پر سیسی ملازمین میں تشویش
کراچی ( معاذ مغل ، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں لیو انکیشمنٹ جیسے بنیادی حق کو ختم کرنے کی اطلاعات پر ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے
پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے نے اس ممکنہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے مزدور دشمن قرار دیا ہے یونین کے مطابق جونیئر کلرکس کی ترقیوں میں سینیارٹی کو نظر انداز کیے جانے کے خدشات پر بڑی تعداد میں ملازمین نے ہیڈ آفس پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا
یونین قیادت نے اعلان کیا ہے کہ ان سنگین مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر محنت سعید غنی اور کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو سے ہنگامی ملاقات کی جائے گی۔
سیسی کی سی بی اے یونین نے واضح کیا کہ ملازمین کے تسلیم شدہ حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر منصفانہ فیصلوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی
