پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سعید غنی نے حقیقی جمہوریت کے لیے ٹریڈ یونینز کی آزادی کو ناگزیر قرار دے دیا
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ بے مزدور طبقے کی آواز بننا میڈیا ہاؤسز کی بنیادی ذمہ داری ہے حقیقی جمہوریت کے لیے ٹریڈ یونینز کی آزادی ناگزیر ہے
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے یو جے کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا مالکان کو دی جانے والی مراعات کے اثرات میڈیا کے محنت کشوں تک پہنچنا یقینی بنائے
انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کے بعد عدلیہ آئین سے بھی آزاد ہو چکی ہے ، کنوینشن سے میاں رضا ربانی، افضل بٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
مقررین نے پیکا قانون کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 30 سے زائد قوانین میڈیا کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ منظم سازش کے تحت صحافتی تنظیموں کو تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ آزادیِ صحافت پر قدغن لگائی جا سکے
