July 28, 2026

ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت: لیاقت علی ساہی کا 4 اپریل کو سیاہ دن  قرار دینے کا اعلان

 ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت: لیاقت علی ساہی کا 4 اپریل کو سیاہ دن  قرار دینے کا اعلان

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو نے ملک کے عام مزدور کو سیاسی شعور اور طاقت فراہم کی

لیاقت ساہی نے 4 اپریل کو ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا قتل دراصل جمہوریت اور محنت کشوں کے حقوق پر حملہ تھا

انہوں نے کہا کہ یہ بھٹو ہی تھے جنہوں نے ایک عام مزدور کو انتخابی ٹکٹ دے کر بڑے بڑے حریفوں کی ضمانتیں ضبط کروائیں اور ایوانوں کا رخ موڑ کر اقتدار عوام کے سپرد کیا

لیاقت ساہی نے کہا کہ 1973 کا آئین اور ایٹمی پروگرام بھٹو کے وہ عظیم کارنامے ہیں جن کی بدولت آج ملک کا دفاع اور پارلیمانی نظام قائم ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے حالیہ اعتراف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ نے بھٹو کو سرخرو کر دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp