July 28, 2026

پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ مزدور دشمن اقدام ہے، ملی لیبر فیڈریشن

 پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ مزدور دشمن اقدام ہے، ملی لیبر فیڈریشن

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا جبران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے

 ملی لیبر فیڈرشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ غریب محنت کشوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے، جس سے پہلے ہی پسے ہوئے طبقے کی کمر ٹوٹ جائے گی

جبکہ ملی لیبر فیڈریشن خیبر پختونخواہ، بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدور دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp